قصور، ڈاکوؤں کے ڈرسے موٹرسائیکل بھگانے والادودھ فروش کھائی میں گرگیا،سرمیں آنے کے باعث جابحق، بیٹازخمی

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء)ڈاکوؤں کے ڈرسے موٹرسائیکل بھگانے والادودھ فروش نہرکی کھائی میں گرگیا۔سرمیں شدیدچوٹ آنے کے باعث جابحق، بیٹازخمی ہوگیا۔بتایاگیاہے بستی غوث صابری کھڈیاں خاص کارہائشی شوکت علی جودودھ فروخت کرنے کاکاروبارکرتاتھا۔

(جاری ہے)

حسب معمول الصبح اپنے بیٹے 12سالہ چاندعلی کے ہمراہ کھڈیاں سے دودھ لینے نواحی گاؤں چاہ کنڈلانوالہ جارہاتھاکہ نہرکٹورہ کالیاں پلیاں کے قریب مسلح ڈاکوئوںکو کھڑے دیکھا توشوکت علی نے تیزی سے موٹرسائیکل بھگادی۔

موٹرسائیکل بے قابوہوکرنہرکی کھائی میں جاگری۔جس سے باپ بیٹاشدیدزخمی ہوگئے ۔شوکت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جابحق ہوگیا۔جبکہ بیٹے چاندعلی کوبھی معمولی چوٹیں آئیں۔مرحوم چھ بچوں کاباپ تھاجن میںپانچ بیٹیاں اورایک بیٹاہے۔اہل محلہ کاکہناہے کہ مذکورہ جگہ پرقبل ازیں بھی شوکت علی کوڈاکوؤں نے لوٹاتھا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں