قصور،پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،13خطرناک اشتہاریوں سمیت18افراد کو گرفتارکرلیا گیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،13خطرناک اشتہاریوں سمیت18افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ضلع بھر میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ شب پولیس نے چاروں سرکل کے چار حساس مقامات پر سرچ آپریشن کیا ،سر چ آپریشن پولیس کی بھاری نفری کیساتھ کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران38گھروںکو چیک کیا گیا ،74افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 13خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیااسی طرح5ملزمان کو کوائف پیش نہ کرنے پر مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیا جن سے انٹیروگیشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں