محرم الحرام میں سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے رضاکاروںکی تربیت جاری

جمعہ 15 ستمبر 2017 10:30

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے رضاکاروں( والنٹیئرز)کی آٹھ روزہ ٹریننگ کا پہلا سیشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال بہتربنانے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیلئے والنٹیئرزکو ٹریننگ دینا اشدضروری تھا جن کو آٹھ روزہ سیشن میں سکیورٹی ڈیوٹی کی مکمل ٹریننگ دی جارہی ہے‘ٹریننگ کے دوران ڈی ایس پیزاور ایلیٹ کے جوان والنٹیئرزکو تلاشی اوراسلحہ کے استعمال کے بارے میں مکمل ٹریننگ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں