ہماری اولین ترجیح ہے کہ انصاف عوام کی دہلیزپر میسر ہو،ڈی پی او

جمعہ 15 ستمبر 2017 10:30

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء)ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے کہاہے کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ انصاف عوام کی دہلیزپر میسر ہو‘محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے ہیں لیکن آپ کے تعاون کے بغیر امن ممکن نہیں‘ کوٹرادھاکشن تھانہ میں کیمپ آفس بنایاجائیگا اور ہرجمعہ اور منگل کو ڈی ایس پی صاحب یہاں پرموجودہونگے اورلوگوں کے مسائل سنیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ کوٹرادھاکشن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت متحدہونے میں ہے‘ فرقہ بازی میں مت پڑیں‘علاقے سے کرائم کاخاتمہ کرناہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں