محرم الحرام میںسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 15 ستمبر 2017 10:30

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمرکے زیرصدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنرکمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران‘ ذاکرین‘ لائسنس ہولڈرزمجالس‘ جلوس اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی برقراررکھنے اورکسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن وامان کے قیام میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنا مثبت کردار اداکریں۔انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے ‘پولیس کیساتھ ساتھ سول ڈیفنس‘مقامی تنظیموں کے رضاکاران اور سکائوٹس اپنی خدمات سرانجام دینگے ‘ تمام مجالس وجلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں