ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میںاجلاس

علماء اکرام محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن ومان کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ‘سائر ہ عمر

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میںایک اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی افسران ‘ذاکرین ‘لائسنس ہولڈرز مجالس و جلوس اور مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام نے شرکت کی ۔ اجلاس میںمحرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن ومان کے قیام میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے پولیس کیساتھ ساتھ سول ڈیفنس ‘مقامی تنظیموں کے رضا کاران اور سکائوٹس اپنی خدمات سرانجام دینگے اور تمام مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع کا امن ہم سب کیلئے ضروری ہے لہذا ہم سب کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن وامان کی صورتحال برقر رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیساتھ تعاون کریں ۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں