ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘سائرہ عمر

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمرکے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن ذوالفقار علی ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد نوید ‘ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن قصور چوہدری ناصر اقبال ‘ایکسئین بلڈنگ ‘ایکسئین ہائی وے ‘ایس ڈی او بلڈنگ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںگزشتہ مالی سال اور رواں سال کی سکیموں کا تفصیلاًجائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے متعلقہ افسران کو حکم دیا گیا کہ زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی اور سکیموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور ترقیاتی سکیموںمیں ناقص کوالٹی میٹریل کے استعمال اور فنڈز کا دیانتدارانہ استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں