قصور، مختلف واقعات کے دوران جواں سالہ لڑکی سمیت دوافراد نے خودکشی کر لی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 14:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء)قصورشہرونواح میں خودکشی کے مختلف واقعات کے دوران ایک جواں سالہ لڑکی سمیت دوافراد نے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پرانا لاری اڈہ قصور کے رہائشی بشیراحمد کی جواں سالہ بیٹی کنزہ بی بی نے گھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی۔ سرائے مغل کے علاقہ کوٹ اکبرکے رہائشی امجد عرف بگا کا گھرمیں بڑے بھائی احمدکیساتھ کسی بات پر جھگڑاہوگیا جس نے طیش میں آکر کنپٹی پرپسٹل رکھ کر گولی مار لی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں