محرم الحرام کے موقع پر قصورمیں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے، ڈی پی او

ہفتہ 9 ستمبر 2017 14:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے آغاز سے قبل تمام پولیس افسران کو امام بارگاہوں‘مجالس اور روٹس ہائے کا ازسرنو سے جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی پلان تشکیل دینے کی سخت ہدایات جاری کردی گئیں ہیں‘ضلعی سطح پر کنٹرول روم‘ مجالس و مجالس کے منتظمین سے میٹنگز کی جائیں‘ڈی پی اوقصوراسماعیل کھاڑک نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکوسخت ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورنے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کیں جس میں کہا گیا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھرمیں غیرمعمولی سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے‘ضلع میں تمام مکاتب فکر کے درمیان قابل رشک محبت اور رواداری قائم ہے اور ضلعی امن کمیٹی کے تعاون اورمشاورت سے محرم الحرام کی سیکورٹی کاپلان جاری کیاجائے گا۔ا نہو ں نے مزیدہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حساس اداروں کے ساتھ مل کر ضلع بھرمیں کومبنگ آپریشن جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں