قصور ،شہر اور نواح میںخودکشی کے مختلف واقعات میں جوانسالہ لڑکی سمیت دو افرا د نے خودکشی کر لی

جمعہ 8 ستمبر 2017 19:49

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء)قصور شہر اور نواح میںخودکشی کے مختلف واقعات کے دوران ایک جواں سالہ لڑکی سمیت دو افرا د نے خودکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرانا لاری اڈا قصور کے رہائشی بشیر احمد کی جواں سالہ بیٹی کنزہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی ،سرائے مغل کے علاقہ کوٹ اکبر کے رہائشی امجد عرف بگا کا گھر میں بڑے بھائی احمد کیساتھ کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوگیا جس نے طیش میں آکر کنپٹی پر پسٹل رکھ کر گولی مار لی اور زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں