ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ‘تمام ٹیکسز کی ریکوری کا تفصیلاً جائزہ لیا

متعلقہ افسران گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں‘نادہندگان کیخلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ‘سائر ہ عمر

جمعہ 8 ستمبر 2017 15:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘اسسٹنٹ کمشنر زقصور ‘چونیاں ، پتوکی ، کوٹ رادھاکشن ‘ڈسٹرکٹ سروس سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ ‘ تحصیلدار زقصور ‘چونیاں ‘ پتوکی ‘کوٹ رادھاکشن ‘ ریونیو افسران ‘ نائب تحصیلدارز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس ‘انتقالات‘ آبیانہ ‘ تاوان ‘ سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 10کروڑ 17لاکھ 66ہزار 606روپے کی ریکوری ‘انتقالات کی مد میں 3کروڑ 22لاکھ 89ہزار 385روپے کی ریکوری‘زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 25لاکھ 26ہزار 980روپے کی ریکوری ‘آبیانہ کی مد میں 1کروڑ 18ہزار 994روپے کی ریکوری اورتاوان کی مد میں 78ہزار روپے کی ریکوری کرکے حکومتی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائیگی ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ہر ہفتے متعلقہ افسران اور نادہندگان کیساتھ میٹنگز کریں اور سرکاری واجبات کی ریکوری کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ٹارگٹ کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریو نیو کی رہنمائی کریں اور نادہندگان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسی کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں