منشیات فروخت کرنیوالوںکیخلاف کریک ڈائون

جمعہ 8 ستمبر 2017 11:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) پولیس کا ضلع بھرمیں بڑے پیمانے پر منشیات فروخت او ر شراب کشیدکرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے‘پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 1800لیٹر دیسی شراب‘200بوتل غیر ملکی شراب‘12کلوگرام پوست‘ بھاری مقدارمیں چرس اورلاہن برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی او شیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی زیرنگرانی ضلع بھرمیں منشیات فروخت اور شراب کشید کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کررکھاہے، اس سلسلہ میں ڈی پی اوقصور نے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزکو تحریری مراسلہ بھی جاری کیاہواہے کہ منشیات کی فروخت اور شراب کی کشید ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی، اگر کسی علاقہ میں شراب کی فروخت کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ڈی پی اواور ایس ایچ اوکیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اس سلسلہ میںپولیس نے ضلع بھر کے مختلف مقامات سے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 1800لیٹر دیسی شراب‘200بوتل ولائتی شراب‘12کلوگرام پوست‘ بھاری مقدارمیں چرس اورلاہن برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں