چونیاں، ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک کا کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 8 ستمبر 2017 11:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) چونیاں کمیونٹی سنٹر میں ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں ڈی ایس پی چونیاں سید اشفاق حسین کاظمی‘ سرکل کے تمام ایس ایچ اوز‘تفتیشی افسران سمیت یونین کونسلزکے چیئرمین سرداریسیٰن اختر‘ رانا مشتاق‘چوہدری اصغر‘ شبیراحمدبھٹی‘ سید علی عباس مشہدی‘ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اشفاق کھوکھر سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسماعیل کھاڑک نے ڈکیتی کے ملزمان کو جلد گرفتار اور علاقہ بھرمیں محافظ فورس کی تبدیلی اور پولیس پٹرولنگ کو بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ کو فرق صاف نظرآئے گا‘ میری اورمیری ٹیم کی کوشش ہے کہ علاقہ بھر کو پرامن بنائیں گے‘کسی سے زیادتی برداشت نہیں کرونگا۔ اس موقع پر متعدد سائلین نے کھلی کچہری میں اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں