وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ریجنل سروسز کی خصوصی ہدایات ‘ضلع بھر میں اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی خصوصی مہم جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہر گھر تک تعلیم پہنچانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ‘اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین

جمعرات 7 ستمبر 2017 17:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور چوہدری غلام حسین کی زیر صدارت اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی مہم کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اساتذہ ، سینئر ٹیوٹرز، ٹیوٹرز، معززین شہر ،طلباء اور دیگر نے شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین کے مطابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر شاہد صدیقی اور ڈائریکٹر ریجنل سروسز ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف کی خصوصی ہدایات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور ریجنل سینٹر میں داخلوںکے سلسلہ میں خصوصی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں تحصیل قصور ‘ چونیاں پتوکی اور تحصیل کوٹ رادھاکشن کے مختلف سکولوں اور کالجز میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ بڑھائو مہم کے سلسلہ میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہر گھر تک تعلیم پہنچانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اورریجنل آفس قصور نے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کئے ہوئے ہیں اور ضلع بھر میں داخلے بڑھانے کے سلسلہ میں سیمینارز کے ذریعے آگاہی مہم برائے داخلہ چلائی ہوئی ہے اور داخلوں کی آخری تاریخ 28ستمبر 2017 ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے جو بچے کسی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہہ چکے ہیں وہ اوپن یونیورسٹی سے داخلہ لیکر بغیر اپنا کاروبار چھوڑے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں