ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

منگل 5 ستمبر 2017 19:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ‘ڈاکٹرز ‘پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے ہسپتال دورہ کے دوران آئوٹ ڈور ‘چلڈرن وارڈ‘میڈیکل وارڈ ‘سرجیکل وارڈ‘گائنی وارڈ‘شعبہ آرتھوپیڈ ک‘میڈیکل سٹور‘ڈائیلسز وارڈ‘اپریشن تھیٹر ‘بلڈ بینک ‘لیبارٹری ‘ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ نیک نیتی اورایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور واش رومز میں لیکوڈسوپ کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تمام واش رومز میں لیکوڈ سوپ سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیں اورصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی غیر حاضری اورفرائض میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا نیز عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں