ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت

منگل 5 ستمبر 2017 19:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب محمد شہبازشریف کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میںعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ‘ ضلع کے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ‘سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری ‘ وسائل کی تقسیم میں شفافیت اور غیر جانبداری میری اولین ترجیح ہوگی ۔

انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کے دبائو یا مصلحت کا شکار نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت میں کرپشن‘ بد عنوانی ‘فرائض سے غفلت اور اختیار کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیںکیا جائیگااور وہ ضلع کے تمام افسران کی طرف سے اپنے محکموں کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے پیش کی جانیوالی تجاویز کا خیر مقدم کرینگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے اور انشاء اللہ ضلع قصور کے عوامی نمائندوں ‘ سرکاری افسران ‘ سماجی کارکنوں ‘ تاجروں ‘ صحافیوں ‘علماء اکرام اور غیور عوام کی مدد سے ضلع قصور کو پنجاب کا ایک مثالی ضلع بنائوں گی۔بعدازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تمام برانچوں کا دورہ کیا اور افسران و اہلکاران سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں