ڈپٹی کمشنر قصور کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

منگل 5 ستمبر 2017 19:41

قصور۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ‘ڈاکٹرز ‘پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال دورہ کے دوران آئوٹ ڈور ‘چلڈرن وارڈ‘میڈیکل وارڈ ‘سرجیکل وارڈ‘گائنی وارڈ‘شعبہ آرتھوپیڈ ک‘میڈیکل سٹور‘ڈائیلسز وارڈ‘اپریشن تھیٹر ‘بلڈ بینک ‘لیبارٹری ‘ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ نیک نیتی اورایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں