تفتیش مقدمات کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کوبروئے کارلانے کیلئے سی آر او برانچ کو مزید فعال کردیا گیا،ڈی پی اوقصور

منگل 5 ستمبر 2017 19:41

قصور۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) تفتیش مقدمات کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کوبروئے کارلانے کیلئے سی آر او برانچ کو مزید فعال کردیا گیاجس سے سنگین مقدمات کو ٹریس کرنے میں خاطر خواہ مدد مل رہی ہے ،عوام میں بلا تفریق انصاف کی فراہمی اور تفتیش میں میرٹ اولین ترجیح ہے۔کسی بھی نا جوازی اور زیادتی پر قصور وار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان پر تشدد کی شکایت پر سخت کاروائی کی جائیگی ۔ تفتیش میں بددیانتی کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی،شہریوں سے دوران ڈیوٹی بدتمیزی کی شکایات کو بھی بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہارڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے کیا ۔دریں اثناء ڈی پی اوقصور نے کھلی کچہری کے دوران 39درخواستوں پر احکامات جاری کیے جبکہ 5درخواستوں پر فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں