قصوراور نواح میں قتل کے دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا

منگل 29 اگست 2017 17:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2017ء) قصور اور نواح میں قتل کے دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وڈانہ گاوں میں مقتول سمیع اللہ اور سلیم آپس میں گہرے دوست تھے کہ کہ گزشتہ رات دونوں میں کسی بات بپر تلخ کلامی ہو گی جس پر طیش میں آکر سلیم نے سمیع اللہ کی شہ رگ پر چھری پھر دی جس کے نتیجہ میں وہ قصور ہسپتال پہن کر دم توڑ گیا ،مصطفی آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ کوٹ گاماچونیاں شہر میں پرانی دشمنی پر ملزمان عرفان اور رضوان نے فائرنگ کر کے محمداعظم کو ہلاک اور اسکے بھائی محمد روف کوزخمی کر دیا ۔ پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں