ماڈل ناکوں میں عوام کو تیز رفتاری کے نقصانات بارے آگاہ کیا جائیگا‘ پٹرولنگ پولیس

منگل 29 اگست 2017 12:31

ماڈل ناکوں میں عوام کو تیز رفتاری کے نقصانات بارے آگاہ کیا جائیگا‘ پٹرولنگ پولیس
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) ماڈل ناکوں میں عوام کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے نقصانات سے آگاہ کیاجائیگا‘ جدید کیمروں کی مدد سے سپیڈچیک کرکے موقع پرجرمانے کئے جائینگے ‘ ملازمین کو جدیدٹیکنالوجی سے آگاہی دی جارہی ہے‘ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے امجد جاویدسلیمی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی لاہور ریجن بابربخت قریشی کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس قصور شہزادی گلفام نے مصطفی آباد میں لگائے گئے ماڈل ناکہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تیزرفتاری کے نقصانات سے آگاہی دی جارہی ہے‘قصورمیں پٹرو لنگ پولیس کو بہتری کی طرف گامزن کردیاہے‘کرپٹ اورنااہل ملازمین کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں