قصور،چونیاں روڈکیلئی2ارب روپے کا منصوبہ منظورہوگیا ہے،صوبائی وزیر تجارت

اتوار 27 اگست 2017 14:01

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) صوبائی وزیر تجارت و سرمایہ کاری شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہ چونیاں روڈکیلئی2ارب روپے کا منصوبہ منظورہوگیا‘ جمبرملتان روڈ سے چونیاں تک 2ارب کی لاگت سے سڑک کو دورویہ کرکے انڈسٹریل اسٹیٹ کو ترقی دیکر حلقہ 181سے بیروزگاری ختم کردی جائے گی‘میرے حلقہ کا ہرفرد اپنے آپ کو صوبائی وزیر سمجھے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تجارت و سرمایہ کاری شیخ علائوالدین نے سردارمحمداسلم کھاراایڈووکیٹ اور سابق ناظم سٹی چونیاں چوہدری نویدمجیدکے ہمراہ اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ علائوالدین نے کہا کہ میرا دل چونیاں کے حلقہ پی پی 181کی عوام کیساتھ دھڑکتاہے ‘اپنے دوست احباب ‘ ووٹروں اور سپورٹروں کے دکھ سکھ میں شامل ہونا فرض اولین سمجھتاہوں‘حلقہ کے عوام کی دل جوئی کرکے فخر محسوس کرتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چونیاں میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرکے حلقہ کی عوام میں پائی جانیوالی بے چینی ‘غربت اور بیروزگاری کا سدباب کرنے کی کوشش کی ہے جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے چونیاں سے جمبرتک 2ارب روپے کی خطیررقم کا منصوبہ منظورکرایاہے جس کے ذریعے جمبرملتان روڈ سے چونیاں تک کیلئے سڑک کو ڈبل کرکے اسے دورویہ (ون وی)کی جائے گی جس سے نہ صرف ٹریفک کی مشکلات ختم ہونگی بلکہ انڈسٹریل اسٹیٹ اورچونیاں میں آنے جانیوالے لوگوں کی پریشانیاں ختم ہوکر تعمیروترقی کی ایسی نئی راہیں کھلیں گی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا اوراس سے حلقہ پی پی181سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوکر خوشحالی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں