ڈی پی اوقصور اسماعیل کھارک نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے

جمعہ 25 اگست 2017 17:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2017ء)ڈی پی اوقصور اسماعیل کھارک نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ملک کفایت حسین کوراجہ جنگ سے ایس ایچ او الہٰ آبادجبکہ انسپکٹر میاں ادریس کوتھانہ راجہ جنگ ،سب انسپکٹر محمد ذوالفقارکو چوکی حبیب آباد سے تھانہ صدر چونیاں،سب انسپکٹر محمد معروف کو ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل ،سب انسپکٹر محمدحسین ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی،سب انسپکٹر محمد راحیل خاں کو انچارج چوکی حبیب آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھہ شیخم انسپکٹر ذوالفقار حمید،ایس ایچ او الہٰ آباد انسپکٹر محمد اسلم ،ایس ایچ او سٹی پتوکی انسپکٹر طاہر بشیر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں