پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا انعقاد

جمعہ 25 اگست 2017 11:36

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبودآبادی پنجاب ڈاکٹر مختار احمد بھرتھہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع قصور کے پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں محکمہ کا عملہ خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات ان کے اپنے علاقوں میں بہم پہنچا رہاہے۔

(جاری ہے)

ان کیمپس کا مقصدمحروم علاقوں تک خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات پہنچاناہے۔ ویمن میڈیکل آفیسرزڈاکٹر مہوش الیاس‘ڈاکٹر ذی المعارج‘ ڈاکٹر عاصمہ قیوم کی زیرنگرانی بالترتیب تحصیل قصور‘ پتوکی اور چونیاں میںفیملی ہیلتھ موبائل یونٹس کیمپس کا انعقاد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں