مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو ہلاک، 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 25 اگست 2017 11:36

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) قصور کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس ذرائع کے مطابق تین ڈاکو چونگی نمبر 6 کے قریب ایک شخض سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے جس کی اطلاع پولیس کو وائرلیس پردی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھاکشن محمدایوب گجراور انکی ٹیم نے فوری طورپر پیچھا شروع کردیا اور ظفرکے ناکے کے قریب ڈاکوئوں کا پولیس سے سامناہوا اور مقابلہ شروع ہوا جس پرپولیس نے اپنے بچائومیں جوابی فائرنگ کی ۔

تھوڑی دیربعد جب فائرنگ رُکی تو محمدحنیف عرف منانامی ڈاکو زخمی حالت میں پولیس کو ملا جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں ذیشان اور رفیق عرف بلاکا فائرلگنے سے زخمی ہوا۔زخمی کوہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ وہ راستے میںدم توڑ گیا جبکہ اسکے دیگر دوساتھی ذیشان اور رفیق فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں