حضرت بابا بلھے شاہؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات (آجکلاختتام پذیر ہوں گی

جمعہ 25 اگست 2017 11:36

حضرت بابا بلھے شاہؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات (آجکلاختتام پذیر ہوں گی
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابابلھے شاہؒ کے سالانہ260ویں تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات جاری‘ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین اور عقیدت مندوں کی طرف سے دربار پر حاضری اور چادریں چڑھانے کا سلسلہ زوروشورسے جاری‘24 اگست کو دربارشریف کوغسل دیکر تقریبات کا باقاعدہ آغازہوا۔

پہلے رو ز رات کو چراغاںکیا گیا اورمیلاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف نعت خواں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے روزمحفل مشاعرہ اور محفل سماع کی تقریب ہو ئی‘آج آخری روز تقریب میں محفل سماع اور شام قوالی منائی جائیگی جس میں ملک کے معروف قوال حضرت بابابلھے شاہ ؒکاکلام سنائیں گے اور انکو نذرانہ عقیدت پیش کرینگے‘سیکورٹی کے حوالے سے سخت فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں‘1884پولیس اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں‘ سخت چیکنگ کے بعد دربار میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے‘ سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے 80کلوزسرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں‘ دربار کے احاطہ میں میڈیکل کیمپس‘ ایمبولینس‘ فائربریگیڈایم اے کا عملہ‘واپڈاکا عملہ ہمہ وقت موجود ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں