صوبائی وزیر کی خصوصی ہدایت ‘ضلع بھر کے پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا انعقاد

بدھ 23 اگست 2017 16:01

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آباد ی پنجاب ڈاکٹر مختار احمد بھرتھہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع قصور کے پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں محکمہ کا عملہ خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات انکے اپنے علاقوں میں بہم پہنچا رہا ہے جس کا مقصد محروم علاقوں تک خاندانی منصوبہ بند ی کی سہولیات پہنچانا ہے ۔ وویمن میڈیکل آفیسر ز ڈاکٹر مہوش الیاس ، ڈاکٹر ذی المعارج ، ڈاکٹر عاصمہ قیوم کی زیر نگرانی بالترتیب تحصیل قصور ، پتوکی اور چونیاں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں