عرس حضرت بابابلھے شاہؒکیلئے ایمرجنسی پلان ترتیب دیدیا ہے‘ڈاکٹر فرزندعلی

بدھ 23 اگست 2017 13:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصورڈاکٹر فرزندعلی نے بتایا کہ ریسکیو1122قصورنے حضرت بابابلھے شاہؒ کے عرس کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

پلان کے مطابق ایک فائربریگیڈ کی گاڑی اور ایک ایمبولینس عرس کے موقع پر موجود ہونگی جبکہ اس موقع پر دو ریسکیو موبائل پوسٹ بھی قائم کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ آج سی26 اگست تک جاری رہنے والے حضرت بابابلھے شاہؒ کا سالانہ عرس مبارک کے آپریشن کی نگرانی میں خود کرونگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں