عرس حضرت بابابلھے شاہؒ کے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ بارے اجلاس

منگل 22 اگست 2017 12:12

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنرقصورعمارہ خاں کے زیرصدارت 3 روزہ عرس حضرت بابابلھے شاہ ؒ کے سلسلہ میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنرکمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدموسیٰ رضا‘ سرپرست امور مذہبیہ کمیٹی حاجی صفدر علی انصاری‘ اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیازاحمد کھچی‘ ڈسٹرکٹ مینجراوقاف گلزاراحمدخان‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید‘ سی ای او ایجوکیشن ذوالفقار علی‘ ڈی او سو ل ڈیفنس ‘چیف آفیسرضلع کونسل ‘چیف آفیسربلدیہ قصور‘ ریسکیو1122‘ ممبران امورمذہبیہ کمیٹی درباربابابلھے شاہ اور دیگرمتعلقہ افسرا ن نے شرکت کی۔

اجلاس میں عرس حضرت بابابلھے شاہؒ کے متعلق سیکورٹی و دیگر انتظامات کا حتمی جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے اس موقع پر واپڈا ‘بلدیہ‘ہیلتھ ‘اوقاف و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عرس مبارک کے موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں ا ورآج23اگست کو تمام کیمپس لگائے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائیں گی‘پارکنگ اسٹینڈ دوسہرا گرائونڈ میں قائم کیاگیا ہے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو ہر قیمت پر یقینی بنایاجائیگا۔

3 روزہ عرس حضرت بابا بلھے شاہؒ کل24تا26اگست 2017ء قصورمیں منعقد ہوگا ‘عرس مبارک کے تمام انتظامات سے ہروقت آگاہی رکھنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم قائم کیاجائے گا جہاں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں