جرائم کی روک تھام کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے،ڈی پی او

منگل 22 اگست 2017 12:12

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)جرائم پیشہ عناصرکا قلع قمع کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ۔جرائم کی روک تھام کیلئے تمام ایس ایچ اوزکو سختی سے ہدایات جاری کررکھی ہیں‘ ضلع بھرمیں گشت اورناکوں کانظام موثر بناکر کافی حد تک جرائم پرکنٹرول کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصوراسماعیل کھاڑک نے ڈی ایس پی چونیاں آفس میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قصور کے تمام تھانوں کے شہری و دیہی علاقوں میں چھاپے مار کر جرائم پیشہ عناصرکاقلع قمع کیاجارہاہے جن میں سے اکثر جرائم پیشہ لوگوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیاگیاہے اور باقی علاقہ بدر ہوچکے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں