قصور ،ڈکیتی ،راہزنی کی10سے زائد سنگین وارداتوں میںملوث جاوید عرف جیدی ڈکیت گینگ کے چارارکان سرغنہ سمیت گرفتار

قبضے سے مال مسروقہ، نقدی رقم، اسلحہ ودیگر سامان برآمد کرلیا گیا

پیر 21 اگست 2017 21:18

قصور ،ڈکیتی ،راہزنی کی10سے زائد سنگین وارداتوں میںملوث جاوید عرف جیدی ڈکیت گینگ کے چارارکان سرغنہ سمیت گرفتار
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) تھانہ صدر قصور پولیس نے ڈکیتی اورراہزنی کی10سے زائد سنگین وارداتوں میںملوث جاوید عرف جیدی ڈکیت گینگ کے چارارکان سرغنہ جاوید عرف جیدی،ارشد عرف اچھی اوڑھ،سلامت عرف اللہ وسایااوڑھ اور کامران کو گرفتار کرکے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے ،6 عدد موبائل فون و دیگر قیمتی سامان ،اسلحہ ناجائزتین ریوالور،دو پسٹل ،پمپ ایکشن ،رائفل اور کثیر تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کرلیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم جاوید عرف جیدی نے اپنے دیگرپانچ ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ۔جورات کے وقت شہر قصور سے ملحقہ دیہات کو جانے والے راستوں پر روڈ ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں کے دوران نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور مزاحمت کرنے پرتشدد کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے شہر قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا جو تھانہ صدر قصور پولیس نے ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او انسپکٹر ملک طارق محمود کی زیر نگرانی،سب انسپکٹر عبدالرشید انچارج چوکی کھارہ نے جاوید عرف جید ی گینگ کو ٹریس کر کے گرفتارکیا اور ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمدکیا ۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نی10سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او صدرقصور اور انکی ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں