محکمہ زراعت قصور کے زیر اہتمام پھل کی مکھی کے غیر روایتی طریقوں سے تدارک کیلئے ہفتہ آگاہی کا آغاز

پیر 21 اگست 2017 18:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) محکمہ زراعت قصور کے زیر اہتمام پھل کی مکھی کے غیر روایتی طریقوں سے تدارک کیلئے ہفتہ آگاہی کا آغاز کردیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت قصور کے زیر اہتمام ․پھل کی مکھی کے غیر روایتی طریقوں سے تدارک کیلئے ہفتہ آگاہی کا آغاز گزشتہ روز کر دیا گیا ہے جو 26اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ٹریننگ ہال محکمہ زراعت توسیع قصور میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) احمد نویدامجد ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن قصور محمد ایوب ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع )قصور اعجاز علی جتالہ ‘زراعت افسران ‘فیلڈ سٹاف اور کاشتکاران کی کثیر تعداد کی موجودگی میں ہفتہ آگاہی کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا اور سیمینار میں کاشتکاروں کو پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے محکمہ کا جاری منصوبہ تفصیل سے بتایا گیا ۔

زمینداران نے محکمہ کی کاوش کو سراہا ۔ ہفتہ آگاہی کے دوران ضلع ‘تحصیل اور مرکز کی سطح پر ریلیاں نکالی جائینگی ۔ کالجوں اور سکولوں میں آگاہی لیکچر دیئے جائینگے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں