ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈی پی او کے زیر صدارت عرس حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سلسلہ میں انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے ‘آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی ‘عمارہ خان ‘اسماعیل کھاڑک

پیر 21 اگست 2017 18:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان اور ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک کے زیر صدارت تین روزہ عرس حضرت بابا بلھے شاہؒ ؒکے سلسلہ میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے گزشتہ روز اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘سرپرست امور مذہبی کمیٹی حاجی صفدر انصاری ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ، ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف گلزار احمد خان‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘سی ای او ایجو کیشن ذوالفقار علی ‘ڈی او سول ڈیفنس‘چیف آفیسر ضلع کونسل ‘چیف آفیسر بلدیہ قصور ‘ریسکیو 1122، ممبران امور مذہبی کمیٹی درباربابا بلھے شاہ ؒاور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عرس حضرت بابا بلھے شاہؒ ؒکے متعلق سیکورٹی و دیگر انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے اس موقع پر واپڈا ‘بلدیہ ‘ہیلتھ ، اوقاف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عرس مبارک کے موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیںاور 23اگست کو تمام کیمپس وغیرہ لگائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے اور آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی ۔

پارکنگ اسٹینڈڈ دوسہرا گرائونڈ میں قائم کیاگیا ہے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو بھی ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔تین روزہ عرس حضرت بابا بلھے شاہ 24تا 26اگست 2017قصور میں منعقد ہو رہا ہے اور اسکے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ عرس مبارک کے تمام انتظامات سے ہر وقت آگاہی رکھنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جہاں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مد د سے مانیٹرنگ کی جائیگی ۔

ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے بتایا کہ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی بہت بڑی تعداد کی متوقع آمد کے پیش نظر دربار شریف کے داخلی اور خارجی راستوں کا تفصیلی جائزہ لیکر ایک فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے اور محکمہ پولیس ‘قومی رضا کار، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں