قصور‘ عید قربان سے ایک ہفتہ قبل ادرک، ٹماٹر، سبز مرچ و سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پیر 21 اگست 2017 15:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) عید قربان سے ایک ہفتہ قبل ادرک، ٹماٹر، سبز مرچ و سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، جبکہ برائلر گوشت کی قیمت میں کمی واقع، تفصیلات کے مطابق عید قربانی کو ایک ہفتہ باقی ہے کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمتی جو کہ چند روز قبل 40روپے تھی جس بڑھ کر 80روپے ہو گئی ہے، ادرک 120سے بڑھ کر 200روپے ہو گئی ہے، پیاز پانچ کلو 140سے بڑھ کر 300روپے ہو چکی ہے، سبز مرچ فی کلو 30روپے سے بڑھ کر 80روپے تک پہنچ گئی ہے، لہسن فی کلو 120سے بڑھ کر 250روپے تک پہنچ چکی ہے، اسی طرح سبزیاں بنڈی توری فی کلو 30روپے کی بجائے 60روپے میں فروخت ہو رہی ہے، گھیا کدو فی کلو 10سے 60روپے ، گوبھی فی کلو 20سے بڑھ کر 60روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ برائلر گوشت کی فی کلو قیمتی 240روپے کی بجائے 150روپے ہو گئی ہی-

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں