پولیس فورس ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے تیا ر ہے،ڈی پی او

پیر 21 اگست 2017 14:28

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصوراسماعیل کھاڑک نے کہا کہ ضلعی پولیس عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ضلع کوجرائم سے پاک کرنا اور عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کرنا قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس کو امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کابھی سامنا ہے اور ان محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پولیس فورس فرائض کی ادائیگی میں دن رات مصروف عمل ہے ۔

وہ صحافیوں کے ایک وفد سے اپنے آفس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم پر قابو پانے کیلئے اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے روزانہ رات گئے تک تھانوں کا وزٹ کرتا ہوںاور پولیس گشت کوبھی چیک اور پولیس گشت کوبھی چیک کرتاہوں تھانوں میں سائلین کی شکایات ،ریکارڈ اور کارکردگی کو چیک کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہاہے جہاں ہر ایک سائل کو بغیر کسی سفارش کے سنا جاتا ہے اور انکی داد رسی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ خدا کو راضی کرنے کا واحد ذریعہ مخلوق خدا کو راضی کرنا ہے اس سلسلہ میں پولیس فورس ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے تیا ر ہے محنت ،لگن،اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے پولیس افسران اور ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ قانون توڑنے والوں کے خلاف ہر صورت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ضلعی پولیس اپنی رٹ کو ہر صورت میں برقرار رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں