سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ہدایت ‘بلوکی میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کے کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 19 اگست 2017 19:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ کی خصوصی ہدایت پر فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کے کیمپ کا انعقاد گزشتہ روز بلوکی تحصیل پتوکی ضلع قصور میں کیا گیا ۔جس میں علاقہ بھر کی خواتین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ذی المعارج زہرا انجارچ فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ پتوکی نے خواتین کو فیملی پلاننگ کی سہولیات فراہم کیں ۔ اس کے علاوہ کیمپ میں آنیوالے مریضوں میں جنرل میڈیسن بھی مفت مہیا کی گئیں ۔ کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں میں فیملی پلاننگ کی سہولیات فراہم کرنا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں