محکمہ لائیو سٹاک نے قربانی کے جانوروں کو چیچڑوں سے بچائوکیلئے داخلی و خارجی راستوں پر ویٹنری چیک پوسٹیں قائم کر دیں

ہفتہ 19 اگست 2017 19:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء)صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع قصور میں قربانی کے جانوروں کو چیچڑوں سے بچانے کیلئے داخلی و خارجی راستوں پر ویٹنری چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں ‘انکا مقصد کانگو بخار سے بچائو کیلئے قربانی کے جانوروں میں چیچڑ مار سپرے کرنا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد بشیر نے بتایا ہے کہ عید کے موقع پر ضلع میں جو جانوروں کے خریداری کے مراکز قائم کئے گئے ہیں وہاں پر ویٹنری کیمپس لگائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

اس وقت مصطفی آباد ٹول پلازہ اور پتوکی ٹول پلازہ پر ویٹنری چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں اور وہاں پر عملہ گاڑیوں میں آنیوالے قربانی کے جانوروں میں چیچڑ وںکے خلاف سپرے کر رہا ہے اور تصدیق کیلئے گاڑیوں پر محکمہ کے اسٹیکرز آویزاں بھی کئے جا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر خالد بشیر نے مزید بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ ہر گائوں میں چیچڑوں کے خلاف سپرے کر رہا ہے اور مویشی پال حضرات سے درخواست ہے کہ قریبی ہسپتال برائے حیوانات سے رابطہ کریں اور اپنے جانوروں اور باڑوں میں چیچڑ مار سپرے لازمی کروائیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں