تیز رفتار بس سڑک کنارے کھڑے مزدوروں پر چڑھ گئی،دو افراد جاں بحق ، چار زخمی

جمعہ 18 اگست 2017 19:11

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) تیز رفتار بس سڑک کنارے کھڑے مزدوروں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جابحق اور چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نجی فیکٹری کی بس مزدوروں کو لیکر چھانگا مانگا سے بھوبتیاں چوک میں قائم فیکٹری میں جا رہی تھی کہ کوٹ رادھاکشن ھندال چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی جس سے دو افراد مظفر اور وحید موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں عارف,شہزاد,خالد اور ندیم شامل ہیں جنھیںریسکیو کے عملے نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا حادثہ میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کے لواحقین نی روڈبلاک کرکے احتجاج شرو ع کردیا حادثہ کے بعدڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں