قصور، کوٹ رادھاکشن میں بس تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک پر کھڑے لوگوں کے اوپر چڑھ گئی ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے

جمعہ 18 اگست 2017 17:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) کوٹ رادھاکشن میں بس تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک پر کھڑے لوگوں کے اوپر چڑھ گئی ،جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ صبح 9بجے کے قریب فیکٹری US2کی بس مزدوروں کو لیکر چھانگا مانگاسے لاہور فیکٹری میں جا رہی تھی کوٹ رادھاکشن ہندال چوک پہنچی تو تیزرفتار ی کے باعث کے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس پر وہاں پر بیٹھے ہو ئے افراد گاڑی کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے ،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مظفر اور وحید کے نام سے ہو ئی جبکہ چار افراد عارف ،شہزاد ،خالد اور ندیم شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا گیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،حادثہ میں جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین نے روڈ بلا ک کر کے احتجاج شروع کر دیا جس پر پو لیس کی بھاری نفری پہنچ گئی پو لیس نے جاکر ٹریفک بحال کی اور لواحقین کو یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں