نواز شریف کی مقبولیت دیکھ کرپی ٹی آئی کے ہوش اڑ گئے ہیں، وسیم اختر شیخ

نواز شریف کا سب سے بڑا جرم پاکستان کو معاشی ترقی دینا ہے جو ملک دشمن قوتوں کیلئے ہضم کرنا مشکل ہو گیا ہے، رکن قومی اسمبلی

جمعرات 17 اگست 2017 21:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) قصور سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے وسیم اختر شیخ اور ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی مقبولیت دیکھ کرپی ٹی آئی کے ہوش اڑ گئے ہیں ۔میاں نواز شریف کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کو معاشی ترقی دی ہے جو ملک دشمن قوتوں کے لیے ہضم کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا، آنے والا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا، ن لیگ عوامی عدالت سے سر خروہو گی، 2018کے الیکشن میں سازشی عناصر کی سازشیں ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیںہیں، بلکہ عوامی خدمت کے جذبہ سے عاری سیاستدان صرف ملک وقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں،پاکستان کو نفاق نہیں اتفاق کی طاقت سے آگے لے کر جاناہے ترقی کے دشمنوںکا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،قائد اعظم کو قیام پاکستان جبکہ میاں محمد نواز شریف کو استحکام پاکستان کا کریڈٹ جاتاہے، شہسوار جمہوریت میاں محمد نواز شریف نے وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو ہرصورت جاری رکھا اور پاکستان میں قانون و آئین کی بالادستی کیلئے اقتدار قربان کیا، میاں محمد نواز شریف نے عوام کے دلوں پر راج کیا اور کرتے رہیں گے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو کام میاں محمد نواز شریف نے کئے ہیں مخالفین مانے نہ مانیں دنیا انہیں مانتی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان پر امن جمہوری سیاسی جدوجہد کی قابل فخر تاریخ رقم کریں گے، عوامی عدالت سے آنے والا فیصلہ زیادہ مستند ہوتا ہے، پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام نواز شریف پر آج بھی جان چھڑکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں