جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے،ڈی پی او قصور

بدھ 9 اگست 2017 11:11

جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے،ڈی پی او قصور
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء)ڈی پی اوقصوراسماعیل کھاڑک نے کہا کہ خلق خداکی خدمت کرکے نہ صرف لوگوں کی دعائوں کے مستحق بنیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی سرخرو ہوں۔ شریف شہریوں کی تھانوں میں عزت و تکریم کی جائے اورشریف شہریوں کو تنگ کرنیوالے قانون شکن‘ جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصرکے خلاف بلاتفریق بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ صدر قصورمیں صدر سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزاعارف رشیدبھی موجودتھے۔ ڈی پی اوقصورنے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ وہ جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتربنائیں‘زیرتفتیش مقدمات کوجلدازجلد میرٹ پر یکسوکریں اوردوران تفتیش تھانہ میں آنیوالے سائلین کوہرممکن سہولیات فراہم کریں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں