ڈی پی اوقصور کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلا ف پولیس کی کارروائیاں جاری

11خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 20جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 8 اگست 2017 19:22

ڈی پی اوقصور کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلا ف پولیس کی کارروائیاں جاری
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلا ف پولیس کی کاروائیاں جاری ،11خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 20جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارواائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث 11خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 9ملزمان کے قبضہ سے 7پسٹل اور دو پمپ ایکشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں