ڈی پی اوقصور کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

منگل 8 اگست 2017 11:11

ڈی پی اوقصور کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء)ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک نے مختلف تھانوں اور چوکیوں کا دورہ کر کے ایس ایچ اوزکو جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن ڈاکوئوں‘ اشتہاری مجرمان ‘جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزیدتیز کریں‘ سرکل افسران ایس ایچ اوز کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیادپر بھجوائیں۔

انہوں نے اپنے دورہ کے دوران شاہراہوں پرپولیس اور ایلیٹ کی گاڑیوں کے گشت کو بھی چیک کیا اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنا گشت پلان مرتب کرکے گشت کومزیدبہترکریں ۔ ان کا مزیدکہناتھا کہ جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچل دیاجائے گا اور جرائم پیشہ عناصرکو سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں