موٹرسائیکل چورگینگ گرفتار

پیر 7 اگست 2017 11:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء)قصور کے تھانہ کھڈیاں پولیس نے ایک کارروائی میں پانچ رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتارکرلیا ہے ‘ملزمان کے قبضے سے 7موٹرسائیکلیں اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالقیوم گوندل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں نصراللہ بھٹی‘ فتح شیرا ے ایس آئی‘ ریاست علی ڈی اے ایس آئی اور دیگرپولیس ملازمین ٹیم کے ہمراہ ملزمان بلال عرف سنی‘محمدآصف‘عظیم عرف گڈو جو واردات کی نیت سے فصل بانس میں چھپ کربیٹھے ہوئے تھے کہ گھیراڈال کر قابوکرلیا۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل قصور نے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سے سات عددچوری شدہ موٹرسائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیاہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں