ملک پاکستان کو دنیا کا پہلا نظریاتی ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے ‘یوم آزادی کو تجدید عہدکے دن ہے ‘ نوجوان ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ‘چیئر مین میونسپل کمیٹی حاجی ایاز احمد خاں ‘وائس چیئر مین چوہدری محمداحمد لطیف کا جشن آزادی کے حوالہ سے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کی تقریب سے خطاب

جمعہ 4 اگست 2017 16:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) ملک پاکستان کو دنیا کا پہلا نظریاتی ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے لاکھوں مسلمانوں نے اسلامی اقدار کے تحفظ اور کفار سے آزادی کے لیے ہی پاکستان کے نام پر بے مثال قربانیاں دیں اس لیے ہمیں یوم آزادی کو تجدید عہدکے دن کے طوپر منانا چاہیے اور یہ دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم اچھے شہری بنیں اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین میونسپل کمیٹی قصور حاجی ایاز احمد خاں ‘وائس چیئر مین چوہدری محمداحمد لطیف ایڈووکیٹ نے میو نسپل ہال میں ایم سی قصور کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالہ سے سکول کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کونسلرز ، اساتذہ ‘طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ایاز احمد خاں اور وائس چیئر مین چوہدری محمد احمد لطیف نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کی 70 سالہ تاریخ پر نظر دوڑھائیں تو معلوم ہو گا قائد اعظم ؒاور لیاقت علی خاں کے بعد ملک میںمخلص قیادت کا ہمیشہ سے فقدان رہا ہے مگر اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں میاں محمد نوازشریف جیسی مخلص دیانتدار اور بے لوث قیادت میسر آئی جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور آج پاکستان کا شمار دنیا کے عظیم ملکوں میں ہوتا ہے ۔

مقررین نے مزید کہا کہ ہم ایک قوم ہیں ہماری ثقافت روایات مذہب وتمدن دشمن کی نظر میں کھٹکتی رہتی ہے اور وہ ہمیشہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں مگر یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے آج ہم سب ملکر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنائینگے اور اس مقصد کیلئے خلوص نیت کیساتھ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔ تقریب کے آخر میں تقریری مقابلہ میں اول ‘دوئم او ر سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں