شہداء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیںانکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ‘شہدا ء پولیس کی قربانیوں کے باعث پولیس کا مورال بلند ہو اہے ‘قصور پولیس کی31افسران و اہلکاروں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا ‘ڈی پی او اسماعیل کھاڑک ‘اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ‘ملک احمد سعید ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں اور دیگر کا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب

جمعہ 4 اگست 2017 16:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) زندہ قومیں اپنے وطن عزیر اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ‘شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ‘شہدا پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں‘شہدا ء پولیس کی قربانیوں کے باعث پولیس کا مورال بلند ہو اہے اور قانون کی بالادستی میں بھی اضافہ ہوا ہے ‘ضلع قصور پولیس کی31افسران و اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا ۔

ان خیالات کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور اسماعیل کھاڑک ‘رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ‘اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں ’’یوم شہدا ء پولیس ‘‘کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں‘صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ریاض احمد خاں ‘پاک آرمی سے کیپٹن علی ‘ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی ‘انچارج آئی بی ارشد محمود ‘ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عبدالواحد ‘ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل ‘ ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید‘ڈی ایس پی چونیاں اشفاق حسین کاظمی ‘ ڈی ایس پی پتوکی محمد نصراللہ نیازی ‘ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیخ فیاض احمد ‘ڈی ایس پی پٹرولنگ میڈم گلفام ‘انچارج سپیشل برانچ حاجی محمد صدیق‘شہداء پولیس کے لواحقین اوردیگر معززین شہراور پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کا شہداء کے ورثاء کو ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملی نغمے بھی پڑھے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہدا ء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور یہ ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہم کسی بھی صورت شہداء کی فیملیز کو خود سے الگ نہیں کر سکتے ۔ تقریب کے دوران چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خان نے ہر سال اپنی چھ ماہ کی تنخواہ شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے دینے کا اعلان کیا ۔ بعدازاں شہداء کے وارثان میںنقدانعام اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں