چھانگا مانگا کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والا جیب تراش گینگ گرفتار، نقدی، زیورات، موبائل برآمد

جمعہ 4 اگست 2017 11:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) چھانگامانگا پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران جیب تراش گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سفیان عرف بھولی نے اپنے ساتھیوں سہیل اور خالد سلیم پر مشتمل ایک جیب تراش گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو چھانگامانگاکے علاقوں ریلوے سٹیشن ‘جھیل چھانگامانگااورچونیاں کے علاقوں میں جیب تراشی کی وارداتیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اورانکی ٹیم نے اس گینگ کو ٹریس کیا اورملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے نقدی 85 ہزارروپے‘ زیورات اور چارموبائل برآمدکر لئے ہیں۔ ملزمان نے چھانگامانگا و گردونواح میں جیب تراشی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں