قصور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کی خلاف کارروائی جاری، پانچ منشیات فروش گرفتار

جمعہ 4 اگست 2017 11:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) جرائم پیشہ افرادکیخلاف پولیس کی کارروائی جاری‘ 5 منشیات فروش گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی پی او قصوراسمائیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھاہے اس سلسلہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس اور 58بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں