مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے معافی کے مستحق نہیں، ڈی پی او قصور

جمعہ 4 اگست 2017 11:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ کریمنلز کوپناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیا جائیگا‘ مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد کسی معافی کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصورمیں پولیس کے جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈکوئے آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے اس کے بندوں کی خدمت کریں‘ مظلوموں کی مدد کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ قصورپولیس کا ایک ایک جوان اپنی پوری محنت کیساتھ مجرمان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے گا‘ قصور پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی‘ کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں