قصور ، نور پور جٹاں میں شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج

جمعرات 3 اگست 2017 21:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2017ء) نواحی گائوں نور پور جٹاں میں شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق افضل ٹائون چونیاں کی رہائشی مسمات سکینہ بی بی زوجہ احسان الہی نے تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ میری بہو رخسانہ بی بی نور پور جٹاں سے الہ آباد آنے کے لیے کھڑی تھی کہ ملزم محمد عامر بسواری موٹر سائیکل آگیا اور اسے کہا کہ آپ کو الہ آباد چھوڑ دیتاہوں اور راستہ میں نور پورجٹاں کے قریب فصل بانس میں لے جاکر ملزم عامر نے اس کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ صدر چونیاں پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں