قصور:لیگی ایم این اے سلیمان حنیف خاں میرے مخالفین سے ساز باز کر کے مجھے جعلی پولیس مقابلے میں پار کروانا چاہتے ہیں،محمد رفیق

بدھ 2 اگست 2017 22:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) لیگی ایم این اے سلیمان حنیف خاں میرے مخالفین سے ساز باز کر کے مجھے جعلی پولیس مقابلے میں پار کروانا چاہتے ہیں قادی ونڈ قصور کا رہائشی اپنی جان بچانے کیلئے اعلیٰ پولیس احکام کی مدد کا منتظر۔

(جاری ہے)

سائل محمد رفیق نے اعلیٰ احکام کو درخواست میں تحریر کیا کہ اس کی مخالف پارٹی سے میری خاندانی دشمنی چلی آرہی ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سلیمان حنیف خاں سے ساز باز کر لی ہے اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

اب ا ے ایس آئی ریاض اور ایک اہم پولیس آفیسر مجھے جعلی پولیس مقابلے میں شوٹ کرنا چا ہتے ہیں ۔سائل نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے اسے اغواء کرکے اس سے زبر دستی خالی پیپر پر انگوٹھا جات بھی لگوائیں ہیں۔سائل محمد رفیق نے اعلیٰ احکام سے مدد کی اپیل کردی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں